ایرانی بحری جہاز توسکا کے 22 رکنی عملے کو آج ایران منتقل کر دیا جائے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ایرانی بحری جہاز توسکا کے عملے کو آج ایران منتقل کر دیا جائے گا، پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ایرانی بحری جہاز توسکا کا 22 رکنی عملہ گذشتہ رات بحفاظت پاکستان پہنچ گیا تھا اور انہیں آج ایران منتقل کردیا جائے گا۔ اسحاق ڈار نے ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایرانی بحری جہاز کو بھی پاکستانی سمندری حدود میں واپس لایا جا رہا ہے تاکہ ضروری مرمت کے بعد اسے اس کے اصل مالکان کو واپس لوٹا دیا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات ایرانی اور امریکی حکام کی حمایت کیے جا رہے ہیں اور یقیناً اعتماد سازی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے بات چیت، سفارت کاری اور ثالثی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں