معاہدے کے حوالے سے ایران کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں، مارکو روبیو

امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کو کسی بھی صورت ابنائے ہرمز کا انتظام کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، امریکی بحریہ نے ایران کے 70 ٹینکرز کا راستہ روکا ہوا ہے۔اٹلی کے دورے پر گئے مارکو روبیو نے میڈیا سے رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوپ لیو کے ساتھ ملاقات بہت تعمیری اور خوشگوار ماحول میں ہوئی اور کئی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کیوبا انسانی امداد قبول نہیں کر رہا جبکہ امریکہ مزید امداد دینے کے لیے بھی تیار ہے۔ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا ایران کو آبنائے ہرمز کا انتظام کنٹرول کرنے کی اجازت نہیں دے گا جبکہ ہم معاہدے کے حوالے سے ایران کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں جو اج موصول ہوجانا چاہیے تھا تاہم اب تک تہران کی جانب سے کوئی جواب نہیں ایا تاہم امید ہے جواب سنجیدہ ہوگا اور مذاکرات کا راستہ کھل جائے گا۔مارکو روبیو نے کہا کہ امید ہے کہ ایران سنجیدہ مذاکرات کے عمل کی طرف جائے گا۔ امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز کی جانے والی کارروائی پر کہا کہ کل جو کارروائی کی گئی اس کا ایپک فیوری اپریشن سے کوئی تعلق نہیں، جو بھی امریکا یا ہماری فورسز پر حملہ کرے گا اسے بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں