مزاحمتی تنظیم کیخلاف کارروائی، اسرائیلی فوج کا لبنانی شہریوں کو جنوبی لبنان کے متعدد دیہات خالی کرنیکا حکم

تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے متعدد دیہات کے رہائشیوں کو مسلح تنظیم کے خلاف کارروائی کے پیشِ نظر علاقہ خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان آویخائے ادرعی نے ایکس پر جاری ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ مزاحمتی تنظیم کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باعث اسرائیلی فوج اس کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے رہائشیوں کو دیہات اور قصبوں سے کم از کم ایک ہزار میٹر دور جانے کا کہا ہے۔ لبنان میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی جاری ہے۔ بیروت اور جنوبی لبنان میں حالیہ اسرائیل حملوں کے جواب میں مزاحمتی تنظیم نے میزائلوں اور ڈرونز کی مدد سے اسرائیلی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ لبنانی حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں جنوبی لبنان میں 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں