ایران امریکا کیساتھ مذاکرات میں منصفانہ اور جامع معاہدہ ہی قبول کرے گا، عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے گفتگو
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا بیجنگ کا دورہ، چینی ہم منصب وانگ یی سے ملاقات۔ خبر رساں ادارے روئیٹرز کے مطابق عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کے ساتھ مذاکرات میں ایران صرف ایک منصفانہ اور جامع معاہدہ ہی قبول کرے گا۔ ایرانی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے روئیٹرز نے رپورٹ کیا کہ وانگ یی سے ملاقات کے بعد ایرانی وزیر خارجہ کا موقف تھا مذاکرات میں ہم اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے پوری کوشش کریں گے۔ جبکہ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے ایرانی ہم منصب سے کہا کہ چین دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری جنگ پر شدید تشویش کا شکار ہے اور اس صورتحال میں ایک جامع جنگ بندی ناگزیر ہے۔
Load/Hide Comments


