آج کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی گئی، ریلوے حکام

کوئٹہ(این این آئی)محکمہ ریلویز نے بلوچستان سے جمعرات کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین معطل کردی۔ ریلویز حکام کے مطا بق ٹرین سروس ریلوے ٹریک پر مرمتی کاموں کے باعث معطل کی گئی ہے۔حکام نے بتایا کہ جمعرات کو پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی منسوخ کردی گئی ، پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس جیکب آباد تک محدود رہے گی۔اس کے علاوہ ٹرین کی معطلی کے باعث مسافروں کو ٹکٹ کی پوری رقم واپس کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں