سعودی عرب کیخلاف کیے گئے کھلے حملے علاقائی سا لمیت کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان اپنی حمایت جاری رکھے گا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے سعودی عرب پر ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان برادر اسلامی ملک سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔‘ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’گزشتہ رات سعودی عرب کے خلاف کیے گئے کھلے حملوں کی پاکستان سخت مذمت کرتا ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’ایسے قابلِ مذمت اقدامات سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہیں، جو خطے میں امن اور استحکام کو مزید نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتے ہیں۔‘ شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’پاکستان خطے میں امن، استحکام، سلامتی اور باہمی مفاہمت کے فروغ کے لیے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں