خضدار میں ڈرائیوروں سے غیرقانونی رقم وصولی پر 2 پولیس اہلکار معطل
کوئٹہ(این این آئی ) ضلع خضدار کے علاقے نال میں گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے مبینہ طور پر غیرقانونی رقم وصولی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی خضدار نے نال تھانے کی گشت کرنے والی ٹیم کے 2 پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا۔معطل اہلکاروں میں کانسٹیبل علی نواز اور کانسٹیبل فیض اللہ شامل ہیں، جنہیں محکمانہ انکوائری کا سامنا کرنا ہوگا۔ایڈیشنل ایس پی خضدار کو معاملے کی انکوائری کرکے 3 روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


