پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی سبی کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، ٹرین کو سبی میں روک لیا گیا، ریلوے حکام
کوئٹہ(این این آئی) پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی سبی کے قریب پٹڑی سے اتر گئی، ٹریک کی بحالی میں تاخیر ہونے کی وجہ سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سبی میں روک لیا گیا،18جولائی کوپشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ کے بجائے سبی سے روانہ کیا جائے گا ۔ ریلوے حکام کے مطابق پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کی ایک بوگی سبی کے قریب پٹڑی سے اتر گئی تھی ٹریک کی بحالی میں تاخیر ہونے کی وجہ سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکورٹی خدشات کی بنا پر سبی میں روک لیا گیاجمعہ کو کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ہفتے کی صبح کوئٹہ لایا جائے گا تاہم محکمہ ریلویز کے مطابق 18جولائی کوپشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ کے بجائے سبی سے روانہ ہوگی مسافر سبی سے جعفر ایکسپریس میں پشاور جاسکتے ہیں یا ٹکٹ کی رقم واپس لے سکتے ہیں ۔


