سوراب میں مرکزی شاہراہ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم، 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع
کوئٹہ (ویب ڈیسک) سوراب کے علاقہ نغاڑ میں مرکزی شاہراہ پر دو ٹوڈی گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق، 4 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک گاڑی کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی جبکہ دوسری کراچی سے کوئٹہ آ رہی تھی۔ جاں بحق افراد کی شناخت طلحہ ولد حاجی صادق قوم ساسولی عمر 25 سال سکنہ کوئٹہ، حبیب شاہ ولد شعیب احمد شاہ عمر 22 سال سکنہ نوشکی، محی الدین ولد محمد حلیم، عمر 60 سال سکنہ پشین شامل ہیں، زخمیوں میں سراج احمد ولد عبدالحی قوم شاہوانی عمر 28 سال سکنہ کوئٹہ، انعام اللہ ولد خلیل احمد قوم دہوار سکنہ کوئٹہ، جاوید اقبال ولد عبدالستار قوم شاہوانی عمر 38 سال سکنہ کوئٹہ، سیف اللہ ولد حاجی اختر محمد عمر 45 سال سکنہ پشین شامل ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سوراب پولیس اور مقامی افراد فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ٹریفک کی روانی بحال کردی۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ف


