فرانس، 15 سال سے کم عمر بچوں کیلئے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی کا بل منظور

فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی کا بل منظور کرلیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی پر پابندی 2 مرحلوں میں لگائی جائے گی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرانس کے صدر میکرون نے اسے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل برطانیہ اور آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک نے بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اعلان کیا ہے جب کہ برطانیہ میں کم عمر بچوں کے انرجی ڈرنکس پینے پر بھی پابندی لگائی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں