پاکستان کا نظام عوام پریشان، کامیابیاں خطابوں سے نہیں خدمات سے ملتی ہیں، نواز شریف کا چوتھی مرتبہ وزیراعظم بننے کا خواب آزاد کشمیر میں پورا ہوسکتا ہے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر ایمل ولی خان نے میڈیا نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا نظام عوام پریشان۔ یہاں نظام عوام کیلئے نہیں سوچتا بلکہ یہ سوچتا ہے کہ کس طرح عوام کو نچوڑا جائے، عوام سے پیسے نکالیں اور اپنی عیاشیاں جاری رکھیں، بے عالمی طور پر جنگ ہورہی ہے لیکن پاکستان میں حالات مصنوعی طور پر خراب ہیں وہ اس لیے کہ پاکستان کا 90 فیصد پیٹرول اور ڈیزل تو ایران سے اسمگل ہوکر آرہا ہے تو اس پر بھی اتنا ریٹس مانگنا بہت زیادتی ہے، ہمیں آج تک پتا نہیں چلا کہ ہم آئل ریفائنرییز کی بات کرتے ہیں ہم کروڈ آئل امپورٹ کی بات کرتے ہیں پاکستان میں جو اپنا آئل نکلتا ہے وہ کدھر جاتا ہے اور میں یہ سوال آنیوالے اجلاس میں سینیٹ میں بھی ڈالوں گا کہ پاکستان میں کہاں کہاں پیٹرولیم دریافت ہورہی ہیں اور کتنی وافر مقدار میں وہ کہاں جارہی ہیں، ہمارے صوبے میں کمپنیوں نے کتنا پیٹرول دیدیا کچھ پتا نہیں چل رہا۔ آج کل کامیابیاں خطابوں سے نہیں خدمات سے ملتی ہیں، سب کو پتا ہے کہ خدمات کون انجام دے رہا ہے، نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا خواب ادھر پورا نہیں ہوا شاید کشمیر میں پورا ہوجائے اور شاید وہ چوتھی مرتبہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم بن جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں