طلباء کی واپسی کا معاملہ، کابینہ رپورٹ عدالت میں جمع کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کرونا وائرس کے باعث چین میں پھنسے پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کیلئے اقدامات کیس میں وز ارت خارجہ کے نمائندہ کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی کابینہ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں جبکہ نمائندہ وزارت خارجہ نے عدالت کو بتایا ہے کہ وہان میں مومنٹ پر سختی صرف پاکستانیوں کے لیے نہیں سب کیلئے ہیں، ہمارے وہاں یونیورسٹی سے بات ہورہی ہیں، دو آفیشل بھی وہاں گئے اور باقاعدہ کچھ لوگوں سے ملے،، وہان شہر میں 60 ملین لوگ رہتے ہیں، کوئی بھی کہیں نہیں جاسکتا، چائنیز حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستانی طلباء کو اپنے شہریوں کے طرح دیکھا جارہا ہے۔ ہفتہ کو کرونا وائرس کے باعث چین میں پھنسے پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی۔ چین میں پھنسے پاکستانی طلباء کے والدین اور وزارت صحت اور وزارت خارجہ کے نمائندے عدالت میں پیش ہوئے۔ نمائندہ وزارت خارجہ نے بتایاکہ آپکی ہدایت پر ہم نے والدین سے ملاقات کی، اس بارے میں عدالت کو بتائیں گے، گزشتہ سماعت کے بعد ہم نے ہر بندے سے رابطہ کیا۔نمائندہ وزارت خارجہ نے کہاکہ وہان میں مومنٹ پر سختی صرف پاکستانیوں کے لیے نہیں سب کے لیے ہیں، ہمارے وہاں یونیورسٹی سے بات ہورہی ہیں، دو آفیشل بھی وہاں گئے اور باقاعدہ کچھ لوگوں سے ملے

اپنا تبصرہ بھیجیں