حکومت امداد کے لیے اولڈ ایمپلائز بینیفٹ فنڈز کا اجراء کرے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ اگر واقعی وفاقی حکومت عوام کوریلیف اورامداد دینا چاہتی ہے تو اولڈ ایمپلائز بینیفٹ فنڈز کا اجراء کرے کیونکہ کھربوں روپے ان مزدوروں کی پنشن کی مد میں ای او بی آئی (EOBI)کے اکاونٹ میں پڑے ہیں جن سے سالانہ اربوں روپے کا منافع بھی ہوتا ہے لیکن ابھی تک ان مزدوروں کے اکاونٹ میں شفٹ نہیں کیا اور ایمپلائز اولڈ بینیفٹ فنڈ کے ذریعے جو پلاٹ اور اثاثہ جات خریدے گئے ہیں ان کے حق دار وہ مزدور ہیں جن کے فنڈ سے خریدے گئے ہیں التوا کا شکار ہے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں مرکزی ترجمان نے کہا کہ حکومتی امداد کے ساتھ ان کے جوفنڈ ہے انکا بھی اجراء کیا جائے کیونکہ اصل حقداروں کو انکا حق ملنا چاہئے 18ویں ترمیم کے بعد اس رقم کو جو بھی مزدور جس صوبے سے تعلق رکھتا ہے وہاں پر منتقل کیا جائے اور متعلقہ صوبہ ایک میکنزم بناکرانکی جمع شدہ رقم انہیں فراہم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں