اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد :اپوزیشن کی ریکوزیشن پر قومی اسمبلی اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی۔ملاقات میں قانون سازی اور قومی اہمیت کے حامل اہم امور زیر بحث آئے۔ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ایوان کی کارروائی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت چلانے پر اتفاق کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی سے نہ جمہوریت کی خدمت ہے نہ ہی عوام کی۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں قانون سازی اور قومی اہمیت کے حامل اہم مسائل کو زیر بحث لایا جائے گا، ایوان کی کارروائی خوشگوار ماحول میں چلے گی تو عوامی اہمیت کے امور اور قانون سازی بہتر انداز میں کی جا سکتی ہے۔اسپیکر نے کہا کہ عوام کی نظریں اپنے منتخب نمائندو ں کی طرف لگی ہوئی ہیں، منتخب نمائندے پارلیمنٹ کا موثرانداز میں استعمال کر کے عوامی مسائل کا حل تجویز کر سکتے ہیں۔بابر اعوان نے کہا کہ ایوان کی کارروائی موثر انداز سے چلانے پر اسپیکر کا کردار قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کی کارروائی میں ہمیشہ حزب اقتدار اور حزب اختلاف کو برابر موقع فراہم کیا گیا ہے، امید ہے کہ ممبر قومی اسمبلی آئندہ اجلاس میں قواعد و ضوابط کو ملحوض خاطر رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایوان کی کارروائی ساز گار ماحول میں چلانے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں