ماشکیل، لاک ڈاون سے معمولات زندگی متاثر،کوئی پرسان حال نہیں
ماشکیل(نامہ نگار)کرونا وائرس کے سبب جاری لاک ڈاؤن سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگئے پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی پھیلنے والی خطرناک وبا کرونا وائرس نے زندگی کے تمام شعبوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اسی طرح پاک ایران سرحد پر واقع ماشکیل شہر میں بھی مسلسل نویں روز جاری لاک ڈاؤن نے لوگوں کو اپنے گھروں تک محصور کر کے رکھ دیا ہے شہر کی سڑکیں اور گلیاں ویران نظر آ رہی ہے لاک ڈاؤن کے باعث غریب مزدور طبقہ نان شبینہ کا محتاج بن چکا ہے جنھیں ریلیف کی فراہمی کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں وائرس سے بچاؤ کے لیے بازار میں کوئی اسپرے کا انتظام بھی نہیں کرونا وائرس سے پیدا ہونے والے مسائل جوں کے توں ہیں اہپستال میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے صوبائی حکومت کے صحت ایمرجنسی کی باوجود کوئی ڈاکٹر ماشکیل آنے کو تیار نہیں ہے غریب عوام دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی اپنی عروج پر پہنچ چکی ہے اہلیاں ماشکیل نے وفاقی حکومت صوبائی حکومت این ڈی ایم اے پی ڈی ایم اے و دیگر متعلقہ اداروں سے سرحدی علاقے میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔