لاہور ہائیکورٹ ،حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر دلائل مکمل، کارروائی کل تک ملتوی

لاہور: لاہور ہائی کورٹ میں حمزہ شہباز کے وکلا نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کر لیے، عدالت نے نیب کے وکلا کو کل حتمی دلائل دینے کا حکم دیتے ہوئے کاروائی کل تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران حمزہ شہباز کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں 10 ماہ تک ضمانت کی درخواست زیر التوارہی تھی،عدالت عظمی نے نیب کے پرانے ترین کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر سننے کا حکم دیا۔

نیب پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ نیب کو اگر 6 ماہ کا وقت دیا جائے تو کیس کا ٹرائل مکمل ہو جائے گا، لاہور میں 5 نئی عدالتیں آ رہی ہیں تو یہ سنیارٹی والا معاملہ ہی حل ہو جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں