اپوزیشن کی درخواست مسترد، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس نہیں ہو سکتا

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کی ریکوزیشن برائے انعقاد اسمبلی اجلاس مسترد،متعلقہ شراکت داروں کو مراسلہ جاری کردیا گیا، اپوزیشن کے سرگرم رکن اسمبلی ثناء بلوچ کے ٹوئٹ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کی انتظامیہ نے مراسلہ جاری کر کے آگاہ کردیا ہے کہ اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس نہیں بلا یا جا سکتا ہے جاری کردہ نوٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے اپوزیشن کی درخواست کے طریقہ کار میں سقم ہے اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے حکم پر موجودہ صورتحال میں دفعہ 144کے نفاذ اور ملازمین کی گھروں میں موجودگی کے باعث اسمبلی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پر عملدرآمد نہیں کیا جاسکتا، قبل ازیں سپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے حزب اختلاف سے ریکوزیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا ریکوزیشن واپس نہ لینے پر مسترد کرنے کا عندیہ دیا تھا دوسری جانب ثناء بلوچ اپنی ٹوئٹ میں کہا کہبلوچستان اسمبلی کا مراسلہ ملا ہے کہ کرونا کے باعث اجلاس نہیں ہوسکتا-
وباۂ وجنگ میں قومی قیادت کا مل بیٹھ کر سوچنا اور فیصلہ کرنا ضروری ہوتا ہے-بلوچستان کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں ،ڈاکٹرز سے لیکر عام آدمی اپنا اعتماد کھو بیھٹا ہے۔ایسے میں اجلاس اور بھی ضروری ہے-

اپنا تبصرہ بھیجیں