وباء یا جنگ کی صورت میں قیادت بیٹھ کر فیصلہ کرتی ہے، ثناء بلوچ

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی ثناء بلوچ نے کہاہے کہ وباء یا جنگ کی صورت میں بھی قومی قیادت مل بیٹھ کر فیصلہ کرتے ہیں،بلوچستان کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،ڈاکٹرز سے لیکر عام آدمی تک اپنا اعتماد کھوبیٹھے ہیں۔گزشتہ روز سوشل میڈیا ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاہے کہ اپوزیشن کی جانب سے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس بلانے سے متعلق ریکوزیشن پر بلوچستان اسمبلی کا مراسلہ ملا ہے کہ کرونا کے باعث اجلاس نہیں ہوسکتا،انہوں نے کہاکہ دنیا میں جب کہیں وباء یاجنگ ہو تو قومی قیادت مل بیٹھ کر سوچتے اور فیصلہ کرتے ہیں موجودہ صورتحال میں بلوچستان کے حالات انتہائی تشویشناک ہیں،جہاں ڈاکٹرز سے لیکر عام آدمی اپنا اعتماد کھو بیٹھا ہے ایسے صورتحال میں تو بلوچستان اسمبلی کااجلاس بلانا اور بھی ضروری ہوتاہے۔واضح رہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ کی جانب سے لکھے گئے مراسلے کے جواب میں میڈیا پراپنا رد عمل دیتے ہوئے کہاتھاکہ اپوزیشن کی جانب سے صوبائی اسمبلی کااجلاس بلانے سے متعلق نکات پر کوئی اعتراض نہیں، تاہم موجودہ حالات ایسے نہیں کہ اسمبلی اجلاس بلاکر مل جول اورہجوم اکٹھاکرکے سینکڑوں لوگوں کی زندگیاں داپر لگادی جائیں حکومتی اقدامات پر کمی پیشی کی نشاندہی کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے موجودہ غیر معمولی ہنگامی ہنگامی صورتحال میں ضد چھوڑ کر اپوزیشن حالات کی نزاکت کو سمجھے مناسب ہوگا کہ اجلاس کی نوبت کے قطع نظر وزیراعلی بلوچستان حکومتی اقدامات پر تمام پارلیمانی جماعتوں کے لیڈرز اور اپوزیشن کا مشترکہ اجلاس بلاکر انہیں اعتماد میں لیں اور ان کے خدشات اور تحفظات دور کرکے کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے نبردآزما ہونے کے لیے موثر اور قابل عمل حکمت عملی تشکیل دی جائے،موجودہ وقت اس وبا سے نجات حاصل کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی تشکیل اور احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کا ہے پرعزم ہیں کہ باہمی اتحاد واتفاق اور بہتر حکمت عملی سے اس وبا پر قابو پانے میں کامیاب رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں