وفاق کی غیر سنجیدگی کورونا کے خلاف مہم میں رکاوٹ ہے، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاکہ وفاقی حکومت کا غیر سنجیدہ رویہ کرونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے وزیراعظم پاکستان نہ خود اس مشکل صورتحال سے عوام کو نکالنا چاہتے ہیں اور نہ صوبائی حکومتوں کو کام کرنے دے رہے ہیں غیرسنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں اس قومی معاملات پر ایک مشترکہ قومی ایجنڈا بنانا چاہتے ہیں لیکن وزیراعظم اور ان کی کیچن کابینہ سیاسی اور قومی عمل کو سبوتاڑ کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کرونا وائرس ایک جان لیوا وائرس ہے جسکا کوئی علاج اور ویکسین ابھی تک ایجاد نہیں ہوا ہے اس سے بچنے کا واحد طریقہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد سے ممکن ہے عوام میں شعور اور آگائی پیدا کرکے اس مہلک وبا کے تدارک کے لئے اقدامات کئے جا سکتے ہیں وزیراعظم پاکستان نہ خود اس مشکل صورتحال سے عوام کو نکالنا چاہتے ہیں اور نہ صوبائی حکومتوں کو کام کرنے دے رہے ہیں غیرسنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ اپوزیشن کی جماعتیں اس قومی معاملات پر ایک مشترکہ قومی ایجنڈا بنانا چاہتے ہیں لیکن وزیراعظم اور ان کی کیچن کابینہ سیاسی اور قومی عمل کو سبوتاڑ کررہے ہیں۔بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت تاحال کرونا وائرس کے خلاف موثر حکمت عملی تشکیل دینے میں مکمل طور پر ناکام ہیں تاحال کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان کوئی خاطر خواہ تیاری نظر نہیں آرہا ہے کوئٹہ کے جن ہسپتالوں میں کرونا وائرس کے متاثرین کو رکھا گیا ہے ان کی حالت انتہائی ناگفتہ ہے وہاں پر ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسز اور دیگر اسٹاف کی زندگیاں شدید خطرات میں ہیں جبکہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں تیاریاں سوشل میڈیا تک محدود ہیں صوبائی حکومت کی اولین ذمہ داری ہے کہ وہ قرنطینہ سیکونٹروں اور کرونا وائرس کیکک متاثرہ مریضوں کی نگہداشت پر ماموں ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسز اکویگر اسٹاف کو محفوظ ڈریسز اور دیگر آلات مہیا کریں تاکہ ان کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں