خضدار، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
خضدار:کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر دو کاروں میں تصادم ایک شخص جاں بحق تین زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق جمعرات کو سہ پہر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سنی کے مقام پر دو کاروں میں تصادم ہو ا جس کے نتیجے میں کار ڈرائیور عبداللہ ساکن جیوا جاں بحق اعجاز احمد سمیت تین افراد زخمی ہو گئے نعش اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالہ کر دیا گیا جبکہ شدید زخمی اعجاز احمد کو مزید اعلاج کے لئے کراچی ریفر کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments