کورونا وائرس کی لوکل ٹرانسمیشن دیگر ممالک اور دوسرے صوبوں سے کم ہے،ڈاکٹر سلیم ابڑو

کوئٹہ:ائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی ہنگامی صورتحال میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کی کاوشیں انسانی خدمت کی وہ عظیم جدوجہد ہے جسے تاریخ میں ہمیشہ سنہری الفاظ سے یاد رکھا جائے گا صوبے کے تمام اضلاع میں بہتر طبی خدمات کی فراہمی کے لئے تمام ڈاکٹرز اور ماتحت طبی عملے کا جذبہ خدمت خلق قابل ستائش ہے کورونا وائرس اس وقت پوری دنیا کے سامنے ایک چیلنج بن کر نازل ہوا ہے اور دیکھا جاسکتا ہے کہ جدید طبی وسائل سے لیس ترقی یافتہ ممالک بھی اس وباء سے نمٹنے کے لیے شدید پریشانی سے دوچار ہوئے پوری دنیا میں اپنی نوعیت کی یہ ایک ایسی موذی وباء ہے جس نے دنیا طب کو چکرا کر رکھ دیا ہے ایسے غیر معمولی حالات میں بلوچستان حکومت کے فوری اقدامات دیگر صوبوں سے زیادہ بار آور ثابت ہو رہے ہیں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں اس مشکل وقت میں نبرد آزما ہونے کے لیے بہتری کی منازل کا تعین حوصلہ افزاء ہے اور بلوچستان کا موازنہ دیگر صوبوں سے کیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ ان کی نسبت ہمارے حالات پریشان کن نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحیثیت ڈی جی سنبھالنے کے بعد ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ میں کورونا اسٹریٹیجی اینڈ ہیلتھ سروسز امپرومنٹ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز بلوچستان نے کہا کہ دنیا میں کرونا وائرس سے نبردآزما ہونے کے لیے جو احتیاطی حکمت عملی اختیار کی گئی ہے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر ان عالمی تجربات کی روشنی میں یہاں بھی ہیلتھ ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے مختصر عرصہ میں قرنطینہ اور آئسولیشن مراکز قائم کئے گئے بروقت اقدامات کا نتیجہ یہ ہے کہ کورونا وائرس کی لوکل ٹرانسمیشن کا تناسب دیگر ترقیافتہ ممالک سمیت پاکستان کے اپنے دیگر صوبوں سے کم ہے اور عوام حکومت کی رہنماء ہدایات اور احکامات پر سختی سے عمل پیرا ہوں تو اس تناسب کو محدود سے محدود تر کرکے چند ہفتوں میں ختم کیا جاسکتا ہے ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو نے کہا کہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو پرسنل پروٹیکشن کٹس حسب ضرورت فراہمی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹی ضرورت کے مطابق طبی سامان کی خریداری کی مجاز ہے جس کے لیے فنڈز بھی ریلیز کردئیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل سے لیکر ایک میڈیکل آفیسر تک ہم سب عوام کی خدمت کے لیے اپنے بنیادی حلف کے پاسدار ہیں اور حالات کیسے بھی ہوں عوام کی بے لوث اور غیر مشروط طبی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں