حکمران کورونا سے لڑنے کی بجائے تبلیغی جماعت سے لڑ رہے ہیں، مولانا حیدری

کوئٹہ:جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکمرانوں نے ایک بار پھر اپنے وعدوں اور تقریروں سے یوٹرن لیا کورنا وائرس سے لڑنے کے بجائے تبلیغی جماعت سے لرڑ رہے ہیں تبلیغی جماعت کے مراکز کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کر ینگے ریاست مدینہ کے دعویداروں حکمرانوں کے دور اقتدار میں تبلیغی جماعت کے پرامن لوگوں پر لاٹھی چارج مملکت خدا داد پاکستان کی اسلامی تشخص پر حملہ تصور ہو گا تبلیغی جماعت ایک عالم گیر مذہبی اور داعی جماعت ہے اور پر امن طریقے سے انسانیت کو دین اسلام کے طرف راغب کرنے کی جہد و جہد کررہے ہیں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن اور جمعیت علمائے اسلام نے تبلیغی جماعت کے لوگوں پر مظالم کیخلاف ملک بھر میں موثر انداز میں آواز اٹھائی ہے تبلیغی جماعت کوئی لاوارث جماعت نہیں ہے جمعیت علما اسلام اور تمام کلمہ گو مسلمان ان کے پشت پر کھڑے ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرآ ت کے روز جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ تبلیغی جماعت کیساتھ امتیازی سلوک فی الفور بند کیا جائے تبلیغی جماعت کی کردار کشی ناقابل برداشت عمل ہے حکمران طبقہ اپنے نااہلی چھپانے کے لئے دعوت الی اللہ کے عظیم جماعت کو بدنام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر ملکی وحدت کے دشمن ہیں ایسے عناصر کو ہر صورت میں بے نقاب کیا جائے ان کے عزائم مغربی ایجنڈے کو پاکستان پر مسلط کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفتان سے پنجاب تک کورنا وائرس پھیلانے کا ذمہ دار حکمران ہیں لیکن بدقسمتی سے زلفی بخاری کو بچانے کے لیے لوگوں کو اھدنا صراط مستقیم کی طرف راغب کرنے والے تبلیغی جماعت خلاف پروپیگنڈا کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ریاست کی بقا اور سالمیت کی خاطر موجودہ نااہل مسلط شدہ حکمرانوں کو ہر قسم کی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور جمعیت علمائے اسلام اور انصار الاسلام کے رضاکاروں نے ملک بھر انتظامیہ کو اپنے خدمات پیش کر دیا ہے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کسی کو کورنا وائرس کے آڑ میں مغربی آقاں کے خوشنودی حاصل کرنے کے لیے مذہبی جماعتوں کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں مزید کہا کہ آج خطبا علما کرام جمعہ کے خطبہ کے موقع کورنا وائرس سے حفاظت اور ملک کے سالمیت اور اسلام کے سربلندی کے لیے خصوصی دعا کرائی اور قوم کو توبہ اور استغفار کی کثرت سے ورد کرنے کی ترغیب دے قوم اور ملک بقا رجوع الی اللہ ہی ممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں