اراکین اسمبلی ذاتی فنڈسے مزدوروں کی مدد کریں، مولانا ہاشمی

کوئٹہ، جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ ارکان اسمبلی ذاتی فنڈزسے دیہاڑی دار مزدوروں ومساکین کی مددکریں غریبوں کی معاشی حالات بہت کمزورہیں دووقت کاکھاناعوام کو میسرنہیں ان حالات میں ممبران اسمبلی،سنیٹرزواعلیٰ حکومتی عہدیداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ غرباء ومساکین اوردیہاڑی دار طبقے کی مددکریں۔ لوگ خوف میں مبتلا ہونے کی بجائے صبر و استقامت سے کام لیں عوام دعاکریں کہ رمضان المبارک سے قبل وباسے قوم کو نجات ملیں اورنظام زندگی نارمل ہوجائے۔ ان شاء اللہ مشکل کی یہ گھڑی جلد ختم ہوجائے گی۔ حکومت عوام کو خوف و ہراس سے باہر نکالنے کے لیے ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔الحمداللہ خدمت خلق کے حوالے سے جماعت اسلامی والخدمت فاؤنڈیشن اپنی دینی وقومی ذمہ داری احسن اندازمیں ادا کررہی ہے۔مخیر حضرات،تاجربرادر ی، سفیدپوش طبقہ،مزدورودیہاڑی داروں کی مزیدخدمت کیلئے الخدمت جماعت اسلامی کے ساتھ تعاون کریں راشن دیتے ہوئے عوام کی عزت نفس کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں