قلات،انٹرنیٹ کی بندش کو 3سال بیت گئے، بحالی کا مطالبہ

قلات: قلات میں تھری جی انٹر نیٹ اور ای وی او انٹر نیٹ سسٹم کی بند ش کو تین سال گزر جانے کے باوجود انٹر نیٹ کو بند رکھنا قلات کے شہریوں کو ایک منصوبے کے تحت پسماندہ رکھنے کے مترادف ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ملک چھوٹے چھوٹے قصبوں اور کوچوں میں شہریوں کو انٹر نیٹ کی سہولت میسر ہے مگر قلات جوکہ سابقہ ریاست قلات کا دارالحکومت اور ایک تاریخی شہر ہونے کے باوجود انٹر نیٹ کی بندش یہاں کے عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہے قلات کے عوامی حلقوں نے قلات میں انٹرنیٹ کی بندش کی شدید الطاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہیکہ قلات کے طالب علموں کاروباری حضرات اور عوام کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پسماندہ رکھنے اور انہیں جاننے کے حقوق سے محروم کیا جارہا ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور جدید ٹیکنالوجی اور انٹر نیٹ کا ہے اور آج کل تعلیمی ادارے طلباء کو انٹرنیٹ پر آن لائن ہوکر تعلیم و تربیت فراہم کررہے ہیں مگر بد قسمتی سے قلات کے شہری اس بنیادی سہولت سے محروم ہیں انہوں نے مطالبہ کیا ہیکہ قلات میں تھری جی انٹرنیٹ اور ای وی او سسٹم کو فوری طور پر بحال کیا جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں