مستونگ،اشتہاری سمیت 4ملزمان گرفتار
مستونگ: مستونگ سٹی پولیس کی کاروائی مختلف مقدمات میں مطلوب چار مفرور و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مستونگ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ محمدبلوچ اور ڈی ایس پی سٹی نوراحمد رند کے خصوصی ہدایات پرایس ایچ او سٹی پولیس تھانہ مستونگ عبدالفتاح محمدحسنی کے سربرائی میں سب انسپیکٹر محمدیونس محمدشہی اے ایس آئی جاوید لہڑی اور اے ایس آئی غلام عباس رند پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم نے پولیس کے بھاری نفری کے ہمراہ مستونگ کے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر چار ملزمان جن میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم محمدکریم،چوری کے مقدمات میں مطلوب ملزم میراحمد عرف میرو دیگر مقدمات میں مطلوب ملزمان حیبت خان اور جلیل احمد کو گرفتار کرلیا اس موقع پر انھوں نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایس پی مستونگ اور ڈی ایس پی مستونگ کے خصوصی ہدایات پر اشتہاری و مفرور ملزمات کے گرفتاری کیلئے سٹی پولیس کی کاروائی جاری ہیں۔انھوں نے کہاکہ علاقیسے جرائم پیشہ اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث عناصر کے خاتمے کیلئے مزید سخت کاروائی کی جارہی ہیں اور جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے گرفت میں لا کر عوام کی جان و مال کو محفوظ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہیہیں۔۔انھوں نے کہاکہ عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری فرائض کا حصہ ہے اور ہم اپنے فرائض میں کسی قسم کمزوری نہیں برتیگے۔انھوں نے عوام سے بھی اپیل کہ کورونا وائرس کے روک تھام کے حوالے سے عوام کے بہتر مفاد میں اٹھائے گئے لاک ڈاون اور اقدامات میں عوام ساتھ دے اور اپنے گھروں میں رہے بغیر کسی ضرورت کے گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔