جمیعت کے زیر اہتمام جمعہ کو یوم توبہ کے طور پر منایا گیا

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے زہر اہتمام قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی حکم کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جمعہ کو بطور یوم توبہ منایا گیا کورنا وائرس سے بچنے اور پاکستان کی سالمیت اور استحکام کیلئے مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئی تفصیلات کے مطابق علما کرام اور خطبا نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورنا وائرس عالمی مسئلہ بن چکا ہے امت مسلمہ کا ہر فرد اس عالمی وبا سے حفاظت کے لیے رجوع الی اللہ کے ترغیب دیں امت مسلمہ اللہ احکامات اور نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم کے طریقوں کو عملی جامہ پہنا نے کی کوشش کریں حکمران خود بھی توبہ کر لیں اور قوم کو بھی رجوع الی اللہ کے ترغیب دیں کورنا وائرس اللہ تعالی کی ناراضگی کا نشانی ہے کورنا وائرس امت مسلمہ کے گناہوں کا نتیجہ ہے اللہ پاک کا عذاب بیانات سے نہیں قوم اور حکمرانوں نے ہر قسم کی فحاشی عریانی سے اجتناب کرنا ہوگا قرآن وسنت سے روگردانی کی باعث آج امت مسلمہ کا ہر فرد مختلف مصائب اور مشکلات سے دوچار ہیں دین اسلام پر مکمل طور عمل کرنا دنیا اور آخرت کی کامیابی کا ضمانت ہے قرآن وسنت پر عمل کرنے میں مضمر ہے ملکی مسائل کا واحد حل رجوع الی اللہ ہی ممکن ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفیق مولانا سید عبدالستار شاہ قاری رشید احمد خراسانی ود یگر نے جمعہ کے بڑے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت کے لوگوں پر مظالم ناقابل برداشت عمل ہے حکمرانوں کی اسلام مخالف پالیسیاں ہرگز قبول نہیں تبلیغی جماعت ایک عالم گیر مذہبی اور داعی جماعت ہے اور پر امن طریقے سے دین اسلام کے نشرواشاعت کے لیے جہد و جہد کررہے ہیں ایک سوچے سمجھے سازش کے کورنا وائرس کے آڑ میں دین اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مملکت خدا داد پاکستان اسلامی و ایٹمی طاقت ہے اور اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلام مخالف پالیسیوں کی اجازت نہیں کسی کو نہیں دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں