حکومتی اتحادی اے این پی بلوچستان کا اپنی مدد آپ کے تحت عوام کو ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ
کوئٹہ:اے این پی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ عوام الناس کورونا جیسے موذی مرض سے اپنے آپ کو محفوظ بناتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد غیر ضروری نقل وحمل سے گریز اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں احتیاط افسوس سے بہتر ہے اپنی اولس کے مشکلات سے آگاہ ہیں ذاتی طور اور حکومتی سطح پر بھی غریب نادار اور مستحق افراد کی داد رسی جاری رکھیں گے رمضان سے پہلے پارٹی کی جانب سے ایک اور پیکج عوام تک پہنچا ئینگے اس عزم کا اظہارعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین نے کیاجو زیر صدارت صوبائی صدر و صوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی منعقد ہوااجلاس میں صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی صوبائی مشیرایکسائزوٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر پرسن برائے قانون وپارلیمانی امور مس شاہینہ مہترزئی نے شرکت کی اجلاس میں حکومتی امور کورونا وائرس لاک ڈان عوام کو درپیش مصائب ومشکلات پارٹی کی سطح پر مستحق اور نادار افراد کی معاونت اور سرکاری سطح پر امدادی سامان کی تقسیم کے حوالے سے سیر حاصل بحث ہوئی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی اراکین کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت ایک اور اشیائے خوردونوش پر مشتمل ریلیف پیکیج رمضان سے پہلے پہلے عوام تک پہنچایا جائیگا اسی طرح صوبائی حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں اشیا خوردونوش کی فراہمی کو صاف شفاف طریقیسے تقسیم کو یقینی بنانے پر غوروخوض ہوا اجلاس میں عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ احتیاطی تدابیر پر رضاکارانہ طور پر عمل کریں احتیاط علاج سے بہتر ہے حکومت عوام الناس کی مفاد میں سیکورٹی پلان مرتب کر چکی لہذا عوام الناس غیر ضروری نقل وحمل بڑے اجتماعات سے گریز اور صفائی سوشل ڈسٹنسنگ ہاتھوں کو سنیٹائزر یا صابن سے دھونے کی عادت پر عمل پیرا ہوں اور پارٹی زمہ دار ان اور کارکن باشعور شہری کا ثبوت دیتے ہوئے اس گھمبیر صورتحال میں احتیاطی تدابیر پر عمل اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں۔
٭٭