بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید6کیسزتعداد175ہوگئی

کوئٹہ:بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید6کیس رپورٹ ہونے کے بعدمریضوں کی تعداد175ہوگئی جبکہ تفتان میں فرائض سرانجام دینے والے 2پی ڈی ایم اے کے اہلکار بھی کورونا وائرس کاشکار ہوگئے۔ محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعہ کو بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید6کیس رپورٹ ہونے کے بعد ابتک صوبے میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد175ہوگئی ہے جبکہ 230افراد کے ٹیسٹ نتائج آنے ابھی باقی ہیں صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے 19افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں ابتک 2401افراد کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1996کی رپورٹ منفی آئی ہے اسوقت بلوچستان میں 273افراد قرنطینہ میں موجود ہیں جن میں سے 132آرڈی اے کوئٹہ،64پی سی ایس آئی آر کوئٹہ،60تفتان اور 17گوادر میں رکھے گئے ہیں۔دریں اثناء تفتان سے کرونا وائرس کے 3مریضوں کو شیخ زید ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے جن کا تعلق گلگت بلتستان سے بتایا جاتا ہے اسکے علاوہ جمعہ کو 91افراد کو 4بسوں کے ذریعے کوئٹہ سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا روانہ کردیا گیا ان افراد میں 34کا تعلق بلوچستان 30کا تعلق پنجاب،27کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں