کٹس کی عدم دستیابی، ینگ ڈاکٹرز نے سول ہسپتال میں ایم ایس کے دفتر کوتالہ لگا دیا

کوئٹہ:کوئٹہ میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنے مطالبات پورے نہ ہونے پربطور احتجاج سول ہسپتال میں ایم ایس اور ڈپٹی ایم ایس کے دفاتر کو تالہ لگادیا، ہسپتال میں میڈیکل سپر ٹنڈنٹ او ڈپٹی سپرٹنڈنٹ نے تحفظ فراہم کئے جانے تک فرائض کی انجام دیہی سے انکار کردیا، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر یاسر نے بتایا کہ ہمارے ڈاکٹر ز کورونا میں مبتلا ہورہے ہیں مگر ہمیں کورونا سے بچاو کی کٹس نہیں دی جارہی ہیں،، سول ہسپتال سے ہمارے ڈاکٹروں کو تبدیل کیا جارہا ہے،ڈاکٹر یاسر نے بتایا کہ اس صورتحال پر ہم نے سول ہسپتال میں ایم ایس اور ڈپٹی ایم ایس کے دفاتر کو تالہ لگادیا،اس حوالے سے میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ڈاکٹر فضل الرحمن بگٹی نے بتایا کہ ینگ ڈاکٹرز بلیک میلنگ کررہے ہیں،ان کے ڈاکٹرز ڈیوٹی پر نہیں آتے ہیں جب ڈیوٹی مانگوں تو یہ دفاتر کو تالے لگادیتے ہیں،ڈاکٹر فضل ا لرحمن بگٹی نے کہا کہ جب تک حکومت ہمیں تحفظ فراہم نہیں کرے گی ہم کام نہیں کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں