ینگ ڈاکٹرز ڈیوٹی نہیں بلیک میلنگ کرتے ہیں،ایم ایس سول ہسپتال

کوئٹہ:میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر فضل الرحمن بگٹی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کیلئے ڈاکٹرز فرنٹ لائن پر لڑ رہے ہیں کورونا ریڈ زون میں طبی خدمات سر انجام دینے والے ڈاکٹرز اور طبی اسٹاف کو حفاظتی کٹس کی فراہمی یقینی بنائی جاررہی ہے ڈاکٹرز اطمینان رکھیں ان کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے ڈاکٹرز کی بہادرانہ پیشہ ورانہ خدمات کا اعتراف کرتے ہیں کبھی یہ نہیں کہا کہ ینگ ڈاکٹرز ڈیوٹی نہیں کرتے اور بلیک میلنگ کرتے ہیں موجودہ ہنگامی صورتحال میں تمام ڈاکٹرز کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے موجودہ وقت بھی تمام طبی اسٹاف اور ینگ ڈاکٹرز سول اسپتال کوئٹہ کے تمام وارڈز اور ایمرجنسی میں اپنی ڈیوٹیاں 24 گھنٹے پوری تندہی سے بخوبی سرانجام دے رہے ہیں ایم ایس آفس سے اپنے جاری کردہ بیان میں میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ ڈاکٹر فضل الرحمن بگٹی نے کہا کہ اچانک رونما ہونے والی اس عالمی وباء سے متعلق پاکستان سمیت پوری دنیا میں کوئی پیشگی تیاری نہیں تھی اور نہ ہی ماضی میں اس نوعیت کی وباء سامنے آئی اس لئے ابتدائی طور پر کچھ مشکلات فطری امر ہے تاہم ڈاکٹرز اور طبی اسٹاف کے مسائل سے اسپتال انتظامیہ غافل نہیں مسائل کے حل کے لیے حکام بالا سے رابطے میں ہیں انہوں نے واضح کیا کہ سول ہسپتال کوئٹہ سے ڈاکٹرز کی ٹرانسفر کے معاملات براہ راست محکمہ صحت بلوچستان کے دائرہ اختیار میں ہیں جس میں ایم ایس سول اسپتال کوئٹہ کا کوئی کردار نہیں ہم اس بات کے متعرف ہیں کہ ینگ ڈاکٹرز نے ہمیشہ سے سول اسپتال میں پوری تندہی اور محنت سے پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دی ہیں اور ادارے کی بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدات میں ہمیشہ ایم ایس آفس سے بہتر تعاون کیا ہے ینگ ڈاکٹرز اور جملہ طبی اسٹاف عوام کے مسیحا ہیں جن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں انہوں نے کہا کہ باہمی اشتراک سے ملک و صوبے پر آئے اس کڑے وقت سے نبرد آزما ہوکر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں بہتر طور پر نبھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں