منگچر،زمینداروں کا لوڈشیڈنگ کیخلاف دھرنا ،کوئٹہ کراچی شاہراہ بلاک
منگچر:منگچر قومی شاہراہ بلاک زمینداروں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف دھرنا دیکر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کردیا دونوں جانب سینکڑوں گاڑیاں پھنس کررہ گئے 2بجے کے بعد روڈکھول دی گئی بجلی لوڈشیڈنگ کے ذریعے زمینداروں اورکسانوں کے ساتھ ظلم کی انتہاء کی جارہی ہے کیسکو مظالم کے خلاف مجبورہوکر احتجاج کی راہ اپنارہےہیں ان خیالات کااظہار زمینداررہنماؤں سردارزادہ حاجی میرنوراحمدلانگو،میرمنیراحمدشاہوانی، حاجی عزیز مغل ودیگر نے دھرنے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ زمینداروں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ کے ذریعے دیوار سے لگانےکی کوشش کی جارہی ہے اس وقت فصلات ،باغات وسبزیات کو پانی کی اشد ضرورت ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہناپڑتا ہے کہ کیسکو لوڈشیڈنگ کے باعث فصلات باغات اورسبزیات تباہی کے دہانے پہنچ گئے ہیں اگریہی رویہ رہا تو ہم مجبورہوکر غیرمعینہ مدت کے لیے ہڑتال پر چلے جائیں گے زمیندار طبقہ اپنے زمینداری میں مصروف رہتے ہیں اس غیراعلانیہ اورطویل لوڈشیڈنگ کے باعث مجبورہوکراپناکام کاج اورزمینداری چھوڑ کر سڑک پرنکلنے پرمجبورہوگئے ہیں صوبائی حکومت اورچیف کیسکو ودیگر حکام اعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منگچرقلات سمیت


