کورونا:بلوچستان میں کیسزمیں بتدریج اضافہ،تعداد 184ہوگئی
کوئٹہ،ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 184ہوگئی ہے، کوئٹہ میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے جو خطرناک صورتحال ہے، اپریل کے مہینے میں صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے،اگر عوام نے لاک ڈاون پر مکمل عمل درآمد نہیں کیا تو صوبائی حکومت کو زیادہ سختی کرنا پڑے گی۔ صوبائی حکومت نے مستحق افراد کے راش پیکج کی مدد میں 70کروڑ جاری کردئیے ہیں پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 53ہزار افراد کو راشن مہیا کریں گے اب تک ساڑے سات ہزار خاندانوں تک راشن پہنچا دیا ہے یہ بات انہوں نے ہفتہ کو سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی،ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کوئٹہ میں مزید 9 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے، اب تک کووناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 184 ہوگئی ہے کوروناوائرس کے 47 کیسز مقامی طور پر پھیلے ہیں عوام گھروں میں نہ رہے تو کروناوائرس کنٹرول کرنا مشکل ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کے پچاس ہزار افراد کا ٹیسٹ کرنا چاہتی ہے لیکن ہمارے پاس صرف پانچ ہزار افراد کے ٹیسٹ کی گنجائش ہے ہم نے وفاقی حکومت سے مزید کٹس مانگی ہیں جونہی ہمیں کٹس ملیں تو ہم ٹیسٹ شروع کردیں گے،،لیاقت شاہوانی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ماسک،آلات اور دیگر حفاظتی سامان کیلئے چین کو آرڈر دیا ہے،مگر ابھی تک وہاں سے سامان آنے میں مشکلات درپیش ہیں،ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت احساس پروگرام کے تحت مستحق افراد کی مدد کرے گی، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو احساس پروگرام کا فوکل پرسن بنایا ہے، صوبے میں احساس پروگرام کی ایپ بھی شروع کی جارہی ہے جس کے زریعے مستحق لوگ رجسٹریشن کر وا سکیں گے صوبے میں ایک لاکھ 53ہزار مستحقین کا ڈیٹا موجود ہے دیگر تین لاکھ افراد کا ڈیٹا جمع کیا جارہا ہے،صوبائی حکومت نے مستحق افراد کے راش پیکج کی مدد میں 70کروڑ جاری کردئیے ہیں پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 53ہزار افراد کو راشن مہیا کریں گے اب تک ساڑے سات ہزار خاندانوں تک راشن پہنچا دیا ہے