حکومت مائنز پر ٹیکسز لگاکر عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنانا چاہتی ہے، بی این پی
کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں مائنز اونرز پر بھاری ٹیکسز کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ عمل عوام دشمن اقدام ہے بلوچستان کے عوام پہلے ہی معاشی تنگ دستی کا شکار ہے زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے بے روزگاری کا دور دروہ ہے صنعتیں نہ ہونے کے برابر ہیں اگر اس شعبے سے بلوچستان کے ہزاروں لوگ وابستہ ہیں دانستہ طور پر اس شعبے کو بھی بحران سے دوچار کیا جا رہا ہے ٹیکسز میں سو فیصد اضافہ اس شعبے کیخلاف گھناؤنی سازش ہے نااہل صوبائی حکومت اور اس کے ارباب و اختیار بلوچستان کے عوام کو روزگار‘ فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات کرنے کی بجائے اب مزید بلوچستانی عوام کو نان شبینہ کا محتاج بنانا چاہتے ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ اس شعبے سے وابستہ ہزاروں خاندانوں کو بے روزگار کرکے اپنی اناء کوتقویت دینا چاہتے ہیں جو بلوچستانی عوام کے ساتھ دشمنی ہے اقتدار پر براجمان ہونے کے بعد بڑے دعوے کئے گئے کہ عوام کو روزگار‘ خوشحالی کی جانب گامزن کریں گے لیکن اب تو ان کی خوشحالی کے دعوے جھوٹ‘ من گھڑت ثابت ہو رہے ہیں اور بیان میں کہا گیا ہے کہ دالبندین‘ چاغی‘ خاران‘ خضدار‘ لسبیلہ دکی‘ ہرنائی‘ مسلم باغ سمیت دیگر اضلاع میں مائینز اورنز کام کر رہے ہیں جن سے ہزاروں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے جو سالانہ کروڑوں روپے ٹیکس جمع کروا رہے ہیں مگر صوبائی حکومت کی جانب سے ان پر مزید ٹیکسز لگانے سے یہ شعبہ بری طرح متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے بلوچستان میں بے روزگاری میں اضافہ بھی ہو گا کیونکہ بھاری بھر کم ٹیکسز دینے کے بجائے مائینز اونرز کام بند کرنے کو ترجیح دیں گے جس سے مقامی لوگ بے روزگار ہوں گے لہذا حکومت فوری طور پر مائینز کے شعبے پر لگائے گئے اضافی ٹیکسز ختم کرے اس کے برعکس بلوچستان نیشنل پارٹی مائینز اورنرز کو اس بات کی یقین دہانی کرواتی ہے کہ پارٹی ان کی سیاسی و اخلاقی حمایت کرے گی اور سینٹ‘ قومی اور صوبائی اسمبلیوں سمیت ہر فورم پر بلوچستان کے مائینز اورنز کیلئے آواز بلند کرے گی عوام دشمن بلوچستانی حکومت کے اقدامات کی بھرپور مخالفت کرے گی انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت بلوچستان کے عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے ان کی صلاحیتیں سوشل میڈیا تک محدود ہیں بلوچستان کا ہر طبقہ فکر سراپا احتجاج ہے ہر شعبے میں ناانصافیاں کی جا رہی ہیں نوجوان مزید بے روزگار ہو رہے ہیں اگر چند لوگوں کو روزگار ملا بھی ہے تو وہاں پر پیسے کے بل بوتے پر نوکریاں دی گئی ہیں پارٹی مائینز اورنز کے ساتھ ہونے والے ناانصافیوں اور سو فیصد ٹیکسزکیخلاف ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ناانصافی برداشت نہیں کریں گے مائنز اورنز اگر قانونی چارہ جوئی کرنا چاہتے ہیں تو پارٹی کے وکلاء ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔