بلوچستان کے 9اضلاع سے تعلق رکھنے والے افراد کورونا سے متاثر ہیں
کوئٹہ، بلوچستان کے 9اضلاع سے تعلق رکھنے والے 185افراد میں میں کورونا وائرس کی تصدیق، مزید 10کیسز رپورٹ جبکہ اب تک 44افراد میں مقامی طور پر وائرس منتقل ہونے کی تصدیق بھی ہوئی ہے، محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے میں 10نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعدکورونا وائرس کے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 185ہوگئی ہے ان افراد میں 11ڈاکٹرز، 8سیکورٹی گارڈر، 2پی ڈی ایم اہلکار بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 26فروری سے اب تک صوبے میں اب تک کورونا وائرس کے 2513مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2206میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جبکہ 122کے ٹیسٹ نتائج آنے باقی ہیں،کورونا وائر س سے اب تک صوبے میں ایک موت بھی واقعہ ہوئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ پریس کلب میں 10 صحافیوں کے بھی کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے جبکہ محکمہ داخلہ کے 5اہلکاروں کے بھی سیمپل لے لئے گئے ہیں اس کے علاوہ قرنطینہ میں رکھے گئے 20جبکہ کورونا وائرس میں مبتلا 26افراد کے ٹیسٹ دوبارہ کئے گئے ہیں رپور ٹ کے مطابق بلوچستان میں اب تک کوئٹہ سے 143، لورالائی سے5، نوشکی سے 4 چاغی سے 2 جبکہ ژوب ،خضدار، قلعہ عبداللہ، خاران،مستونگ سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران تفتان سے 90افراد کو انکے آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا۔