صحافیوں کو دھمکی آزادی صحافت پر قدغن ہے ،نوشکی پریس کلب

نوشکی پریس کلب کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں آج کلی غریب آباد میں غیرمعیاری نالیوں کی تعمیر کی میڈیا میں نشاندئی کے بعد مذکورہ ٹھیکدار اور پیٹی ٹھیکدار کی جانب سے نوشکی پریس کلب کے سابق صدر روزنامہ انتخاب اور بلوچی ٹی وی کے رپورٹر غلام رسول جمالدینی کیساتھ ہتک آمیز اور دھمکی آمیز رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے صحافی برادری کو انکے فرائض سے دور نہیں کیا جاسکتا حقائق کی بنیاد پر رپورٹنگ اور حقیقت کو عوام اور حکام بالا کے سامنے لانا ہماری صحافتی زمہ داری ہیں آزادی صحافت پر قدغن نہ کھبی پہلے برداشت کی ہے اور نہ ہی آئندہ کیاجاے گا انہوں نے کہا کہ صحافی غلام رسول جمالدینی کیساتھ پیش آنے والے واقعے پر نوشکی کے صحافی بہت جلد اپنی لائحہ عمل طے کرینگے صحافی برادری لاوارث نہیں حکام بالا مذکورہ واقعے کا نوٹس لیں اور غیر معیاری کام کرنے والے ٹھیکدار کے خلاف قانونی کارروائی کریں.

اپنا تبصرہ بھیجیں