آٹا اور چینی بحران حکومت اور ایف آئی اے کی رپورٹس میں فرق ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد، پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومتی ترجمان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی ترجمان کی پریس کانفرنس ایف آئی آئے کی آٹا اور چینی چوری کے حقائق سے برعکس ہے،حکومتی ترجمان کی رپورٹ الگ جبکہ ایف آئی اے کی رپورٹ الگ ہے، حقائق مسخ کرنے سے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کی چوری چھپ نہیں سکتی، وزیراعظم کے منہ پر کرپشن کی کالک لگ چکی ہے،حکومتی ترجمان اپنے جھوٹ دوسروں پر ملنے کی ناکام کوشش نہ کریں، ایک بیان میں انہوں نے کہا ماضی کی حکومتوں کا نام لے کر اب عمران صاحب اور بزدار صاحب کی چوری کوئی حکمران نہیں چھپا سکتا،نواز شریف اور شہباز شریف کے دور میں عوام کے حق پہ ڈاکا ڈالنے کی کسی کو جرات نہیں تھی ،عمران صاحب تاریخ میں اِس بات کی بھی نظیر نہیں ملتی کہ ملک کا وزیراعظم عوام کا آٹا اور چینی چور ہو،جن اے ٹی ایمز سے وزیراعظم کا کچن چلتاہے، پارٹی کی فنڈنگ ہوتی ہے، انہیں کو وزیراعظم نے فائدہ پہنچایا،عمران صاحب اپنی ہر چوری پکڑے جانے پر آخر کب تک شریف خاندان پر جھوٹے الزامات کے پیچھے چھپتے رہیں گے،حکومتی ترجمان آٹا چینی چوری کی ایف آئی اے کی رپورٹ کو غلط رپورٹ کر کے حقائق چھپا نہیں سکتے ۔ انہو ں نے کہا شریف خاندان نے ایک روپے کی سبسڈی لی نہ چینی ایکسپورٹ کی،حکومتی ترجمان بتاتیں کہ چور وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب کو آج کس وقت ہتھکڑی لگے گی؟۔ایف آئی اے رپورٹ میں شہبازشریف کا نام نہیں، نہ ہی وہ اس وقت حکومت میں ہیں،رپورٹ میں وزیراعظم عمران خان، عثمان بزدار، جہانگیرترین اور خسرو بختیارکا نام ہے،حکومتی ترجمان کو جھوٹے الزامات لگانے سے پہلے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے تمام فیصلے پڑھنے چاہئیں،ثبوت دینے کی جب بھی باری آئی نیب نیازی گٹھ جوڑ عدالتوں سے فرار ہوگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں