مائنز ایجنٹس کا کل سے کوئلے کی لوڈنگ بند کرنے کا فیصلہ

دکی،کول مائنز ایجنٹس نے زائد ٹیکسزکی وجہ سے کل سے کوئلے کی لوڈنگ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس سلسلے میں کول مائنز ایجنٹ کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کول مائنز ایجنٹ نقیب اللہ ناصر،سید فخر الدین،گلاب خان ناصر،شفیق خان ناصریارمحمد لونی سمیت دیگر تمام جول مائنز ایجنٹ نے شرکت کی۔اجلاس میں سیلز ٹیکس میں اضافے کے خلاف کل سے کوئلے کی لوڈنگ بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے فی ٹن کوئلے پر ہم 130 روپے سیلز ٹیکس کی مد میں جمع کررہے تھے اب حکومت نے ٹیکس بڑھا کر 390 روپے فی ٹن کردیا ہے جوکہ کوئلہ ایجنٹ کے ساتھ سراسر ظلم اور ناانصافی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک اس ظالمانہ فیصلے کو واپس نہیں لیاجاتا تب تک دکی سے کوئلے کی لوڈنگ اور ترسیل مکمل بند ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں