حکومتی اراکین ملک و قوم کے لیے پریشانی کا سبب بن رہے ہیں، جمیعت نظریاتی

کوئٹہ:جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنونیئر مولناعبدالقادر لونی ڈپٹی کنونیئر نجم خان ایڈوکیٹ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی صوبائی کنونیئرمفتی شفیع الدین ڈپٹی کنونیئرحاجی عبیداللہ حقانی مرکزی معاون قاری محمد اکمل مرکزی معاون حاجی حیات اللہ کاکڑ مرکزی معاون مفتی فداالرحمن نے کہا کہ حکمران طبقہ بحرانوں پرمگرمچھ آنسو بہا کی بجائے آٹے چینی کیقلت و مصنوعی بحران کے زمہ داران صرف لفاظی نھیں سخت سے سخت احتساب کیا جائے سب سے پہلے کابینہ میں موجود کرپٹ مافیاز کوبرطرف اوراحتساب کرے ریاست مدینہ کے دعویدار سب کا بلاتفریق احتساب کریکوئی مقدس گائے نہیں،سب کا احتساب ہونا چاہیے بحران میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے حکومتی پارٹی کے اراکین اور وزرا ملک وقوم کیلئے پریشانی کا باعث بن رہا ہے، آٹا اور چینی بحران مصنوعی طور پر پیدا کر کے وزیراعظم کے دوستوں کو نوازا گیا وہ ٹولہ قوم کے سامنیبے نقاب ہوچکاہے ملک کومعاشی مسائل اور بحرانوں سے دوچار کردیا ملک میں گندم کا بحران نہیں تھا بلکہ مصنوعی قلت پیدا کی گئی، ملک میں اب بھی 21 لاکھ ٹن گندم کے ذخائر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں