کورونا کے باعث اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کا دباؤ بڑھ گیا، اسد عمر

اسلام آباد :وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کرنے کا دباوَ بڑھ رہا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے تحریر کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے تحریر کیا کہ کوروناکیسز میں اضافے کے باعث اسپتالوں پر دباوَ بڑھ رہا ہے اور ساتھ ہی اسپتالوں میں آکسیجن سپلائی کا دباؤ بھی بڑھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہری ایس او پیز پر عمل نہ کر کے بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں، ایران میں 300 اور بھارت میں 1600 اموات روزانہ ہو رہی ہیں۔ دنیا میں روزانہ ساڑھے 7 لاکھ کیسز سامنے آ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں