صنعت بند،، ملک میں صرف سرکاری جھوٹ کے کارخانے چل رہے ہیں،پیپلزپارٹی
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومتی معاشی پالیسی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعت بند ہے، ملک میں صرف سرکاری جھوٹ کے کارخانے چل رہے ہیں،غریب کا نہ کھوکھا بچا نہ دکان، نہ فیکٹری نہ صنعت اور نہ ہی چھابڑی اور مکان،،قوم نے دیکھ لیا کہ گالیاں دینے سے ملک، صنعت، کاروبار، روزگار اور گھر نہیں چلتے، تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ خسارہ، تیز ترین قرض، کم ترین شرح ترقی معیشت کی تباہی کی علامتیں ہیں،معیشت مررہی ہے اور عمران نیازی کی بے حسی عروج پہ ہے، ریاستی اور حکومتی امور میں الجھ کر وزیراعظم نے خیالی دنیا بسا لی،جن کا موسم ہر ماہ بدلتا ہو ان کی ذہنی کیفیت اور خیالی دنیا کو عام لوگ کہاں پہنچ سکتے ہیں،بارہ موسموں کے علاوہ خان صاحب کے پاس ایک انمول بھینس ہے جو ہر بحران کا حل ہے۔ان خیالات کا اظہارپیپلز پارٹی کے مرکزی ترجمان سینیٹر مولابخش چانڈیو اورپیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے الگ الگ بیان میں کیا۔