ایران میں کورونا کے سبب عائد پابندیوں میں نرمی کا اعلان

تہران،ایران میں کورونا کے سبب عائد پابندیوں میں نرمی کی جا رہی ہے۔ صدر حسن روحانی نے اتوار کو بتایا کہ گیارہ اپریل سے کم خطرے والی کاروبار سرگرمیاں بحال کر دی جائیں گی۔ ان کے بقول یہ کام وزات صحت کی نگرانی میں ہو گا۔ ایرانی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 58 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ تین ہزار چھ سو سے زائد ایرانی شہری اس وبا کے سبب ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں