بلوچستان اسمبلی اجلاس، محکمہ میں کوئی بدعنوانی نہیں، اخبارات بے بنیاد خبریں شائع نہ کریں، سردار عبدالرحمان کھیتران

کوئٹہ (انتخاب نیوز)بلوچستان اسمبلی اجلاس، حکمہ میں کوئی بدعنوانی نہیں، اخبارات بے بنیاد خبریں شائع نہ کریں، سردار عبدالرحمان کھیتران نے پوائنٹ آف آرڈر پر وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سترہ اپریل کے اخبارات میں ایک خبر شائع ہوئی ہے کہ گندم کی خریداری پر تین سو روپے فی بوری لئے جارہے ہیں یہ بات ایک حد تک درست ہے لیکن دراصل محکمہ خوراک باردانہ دینے کے عیوض گندم کے فی بیگ تین سو روپے لیتا ہے اور جب یہ گندم واپس خریدی جاتی ہے تو زمیندار وں کو واپس کردی جاتی ہے میں چیلنج کرتا ہوں کہ میرے محکمے میں کہیں پر بھی بد عنوانی ہو اس کی نشاندہی کی جائے ہم کارروائی کریں گے اخبارات بے بنیاد باتوں کو شائع نہ کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں