ملک میں ہر طرف بحران ہے، شیری رحمٰن

اسلام آباد:نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں ہر طرف بحران ہے، سوائے کرسی بچانے کے کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ مانگے تانگے کی سرکار اکثریت کھو چکی ہے۔ترجمان کے مطابق نہ وفاقی حکومت بچتی نظر آ رہی ہے نہ پنجاب حکومت۔ ترجمان کے مطابق حکومتی اتحادی آج جائیں یا کل، ان کے پاس تو بجٹ پاس کرنے کے لئے بھی نمبرز پورے نہیں ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں