دوطرفہ تجارت اور باہمی تعلقات و سیاحت کا فروغ بارڈ کھولنے سے ہوگا، زبیدہ جلال

کوئٹہ: وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور ایران کے وزیر روڈ و شہری ترقی محمد اسلامی نے ضلع کیچ تربت سے متعصل پاک ایران بارڈر پیشین مند کراسنگ پوائنٹ کا افتتاح کردیا۔افتتاحی تقریب کے موقع پر پاکستان اور ایران کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔اس موقع پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے کہا کہ آج کا دن پاکستان اور خصوصا بلوچستان کے عوام لئے تاریخی دن ہے اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں دونوں برادر مسلم ہمسایہ ممالک کے تعلقات کو تاریخی فروغ حاصل ہو رہا ہے اور 6مہینے کے کم عرصے میں دو کراسنگ پوائنٹ کھولنا ایک اہم سنگ میل ہے۔پاک ایران کا مند پیشین بارڈر کراسنگ سے علاقے کے مکینوں کو روزگار اور تجارتی فوائد حاصل ہونگے۔اور پاک ایران کا یہ تیسرا بارڈر کراسنگ پوائنٹ ہیں جبکہ دسمبر 2020کو وفاقی وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال نے ضلع گوادر سے منسلک گبد ریمدان کا بھی افتتاح کیا۔ان بارڈر کراسنگ پوائنٹ سے نہ صرف دونوں برادر مسلم ہمسایہ ممالک کے دوطرفہ تجارت بلکہ باہمی تعلقات اور سیاحت کو بھی فروغ دینے میں معاون ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں