کورونا ویکیسنیشن کی سہولت سے فائدہ اٹھانا چاہئے،ربابہ بلیدی

کوئٹہ:بلوچستان میں آج سے 50 تا 59 سال کی عمر کے افراد کو کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے بتایا ہے کہ این سی او سی نے بلوچستان کے لئے 50 تا 59 سال کی عمر کے افراد کے لئے طے شدہ شرائط میں خصوصی رعایت دی ہے جس کے تحت ایسے افراد کو پیشگی رجسٹریشن سے مستثنیٰ قرا دیا گیا ہے اور ان کی کوویڈ ویکسین رجسٹریشن اسی وقت متعلقہ سنٹر پر ہی بلا تاخیر کی جائے گی پارلیمانی سیکرٹری صحت نے کہا کہ 50 سے 59 سال کی عمر کے افراد کسی بھی نزدیکی ویکسینیشن سینٹر پر تشریف لاکر ان حکومتی اقدامات سے استفادہ کرسکتے ہیں دونوں ڈوز کی تکمیل پر مصدقہ ویکسین سرٹیفکیٹ بھی مہیا کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی جان لیوا وبا سے بچا کے لئے بلوچستان میں مرحلہ وار ایج گروپ کے مطابق اسٹریٹیجی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے حکومت بلوچستان کی جانب سے عوام کو کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین مقرر کردہ ویکسینیشن مراکز پر بلا معاوضہ فراہم کی جاررہی ہے انہوں نے کہا کہ این سی او سی نے قبل ازیں ویکسینیشن کے عمل سے محروم رہ جانے والے ہیلتھ کئیر ورکرز کو بھی ویکسینیشن کی اجازت دیتے ہوئے 30 اپریل تک اس موقع سے فائدہ اٹھانے کی سہولت دے دی ہے لہذا ایسے ہیلتھ کئیر ورکرز جو کسی بھی وجہ سے پہلے ویکسین نہیں کروا سکے اب 30 اپریل تک ویکسین کروا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں