ڈیرہ مراد جمالی، ٹیلر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی
ڈیرہ مراد جمالی:درزی یونین ڈیرہ مراد جمالی کی جانب سے قتل ہونے والے ٹیلر ماسٹر راجہ خان رند کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی جیلانی مارکیٹ سے نکالی گئی ریلی قومی شاہراہ سمیت دیگر لنک روڈوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دیا گیا ایم ایس سول ہسپتال اور عملے کی لاپرواہی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی حکام بالا سے مطالبہ کیا گیا کہ ایم ایس ہسپتال کے خلاف محکمانہ انکوائری کی جائے اورٹیلر ماسٹر راجہ خان رند کے قاتلوں کو بھی گرفتار کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا سول ہسپتال میں ادویات نا پید ہو گئی ہیں جب کہ ڈاکٹر حضرات اکثر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہیں صرف ریفر کرنے کی پرچی مریضوں کو تھمائی جاتی ہے احتجاجی مظاہرہ سے مقررین کا خطاب تفصیلات کے مطابق درزی یونین کے صدراللہ ڈتہ کی قیادت میں سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے ایم ایس اور ٹرامہ سینٹر عملے کے خلاف ڈیرہ مراد جمالی میں ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کے کثیر تعداد نے شرکت کی احتجاجی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اللہ ھوچوک شہید بے نظیر بھٹو پریس کلب کے سامنے پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ و دھرنا دیا گیا جہاں ریلی کے شرکاء نے دھرنا دیکر احتجاج ریکارڈ کروایا اور ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس، ہسپتال و ٹراما سنٹر کے عملے کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی احتجاجی مظاہرہ سے درزی یونین کے صدر اللہ ڈتہ وینس، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری غلام مصطفیٰ مہر،استاد شعبان مغیری،سرپرست اعلیٰ سید گل شاہ،متحدہ قومی مومنٹ کے صوبائی سینئر نائب صدر امداد حسین مری،زونل انچارج احمد حسین مینگل،سنی تحریک کے صوبائی رہنماء مولانا نواب دین ڈومکی، انجمن تاجران نصیر آباد کے صدر تاج بلوچ،جنرل سیکرٹری لیاقت علی چکھڑا، بی این پی عوامی کے زاکر حسین رند،علی نواز بھنگر،مسلم لیگ ق کے ضلعی صد ر منظور احمد دھرپالی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے ٹیلر ماسٹر راجہ خان کو ٹراما سینٹر لایا گیا تو اس وقت بھی کوئی ڈاکٹر ڈیوٹی پر موجود نہیں تھا ٹیلی فون کر کے بعد میں اسے منگوایا گیاانہوں نے کہا کہ ٹیلر ماسٹر راجہ خان کو ایسی ایمبولینس کے زریعے ریفر کیا گیا جو راستے میں ہی خراب ہوگئی اور راجہ خان رندکا خون بہتا گیااور بعد میں سکھر کی مقامی ہسپتال میں انتقال کر گیاانہوں نے کہا کہ ٹراما سینٹر اور سول ہسپتال میں دوائیاں نا پیدہو گئی ہیں ڈاکٹرز سمیت عملہ غائب رہتا ہے حادثات سے متاثرہ اور دیگر ایمرجنسی کے مریضوں کو بھی دوائیاں باہر سے لیکر آنے کا کہا جاتا ہے ایم ایس سول ہسپتال اپنے ذمہ داریاں پوری کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں انہوں نے کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی اور سیکرٹری ہیلتھ،ڈی آئی جی نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی،سمیت حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ قتل ہونے والے ٹیلر ماسٹر راجہ خان رند کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور ایم ایس سول ہسپتال اور عملے کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے۔


