ایران کا آبنائے ہرمز میں وارننگ نظر انداز کرنیوالے امریکی جہاز پر میزائلوں سے حملہ
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کا آبنائے ہرمز میں وارننگ نظر انداز کرنے والے امریکی جہاز پر میزائلوں سے حملہ۔ ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایرانی وارننگ نظر اندازکرنے والے امریکی جہاز کو دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی خبر ایجنسی کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ حملوں کے بعد امریکی جہاز نے اپنا سفر روک دیا ہے، امریکی جہاز پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگیا ہے۔ ایران نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز سے کوئی بھی بغیر اجازت نہیں گزر سکتا، ایران کا کہنا ہے کہ ہدایات نظر انداز کرنے والے کو فوج فیصلہ کن جواب دے گی۔
Load/Hide Comments


