شیخ رشید احمد پر قاتلانہ حملے کا انکشاف

لاہور:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد پر قاتلانہ حملے کا انکشاف‘ یتیم خانہ چوک سے گرفتار مسلح شخص کے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات۔پولیس کے مطابق یتیم خانہ چوک سے گرفتار مسلح شخص نے دوران تفتیش بتایا کہ وہ گھر سے لانگ مارچ کی تیاری کرکے آیا تھا، وزیر داخلہ شیخ رشید پر حملہ کرنے کیلئے پستول رکھا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم تحریک لبیک کا کارکن ہے، کالعدم تحریک لبیک سے کیے وعدے پورے نہ ہونے پر ملزم غصے میں تھا، ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ نواں کوٹ میں درج کرلیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں