بلوچستان کی ترقی میں مل کر کردار ادا کریں گے، سردار یار محمد رند،چینی سفیر نونگ رونگ

کوئٹہ:پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر وزیراعظم کے معاون خصوصی و صوبائی وزیر تعلیم سردار یارمحمد کا پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ سے ٹیلیفونک رابطہ، سردار رند نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے بلوچستان کی تعمیر و ترقی میں ان کی دلچسپی کو سراہا انہوں نے سفیر کے ساتھ بلوچستان کی ترقی میں مل کر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اس موقع پر چین کے سفیر نونگ رونگ نے پارلیمانی سربراہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سردار یار محمد رند سے اسلام آباد میں ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں