بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل 12بجے ہوگا

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد آج دوپہر 12بجے ہوگا اجلاس میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس اور سفارشات پیش نہ کئے جانے، بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر احمد شاہوانی منشیات کی روک تھام اور اسلحہ بردار افراد کے خلاف حکومتی اقدامات، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رکن نصر اللہ زیرے مادری زبانوں کی کتابوں کو پڑھانے کے سلسلے کو ختم کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے، اجلاس میں قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ آئین کے آرٹیکل 29سے 40پر عملدآمد کو یقینی بنانے،جمعیت علماء اسلام کے رکن اصغر علی ترین کیسکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرکے صوبے کو مکمل نمائندگی دینے، بی این پی کے رکن ثناء بلوچ پی ایس ڈی پی 2021-22میں تمام اضلاع کو تعلیم، صحت، ہنر مندی اور روزگار کے لئے یکساں فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے، جمعیت علماء اسلام کے عبدالواحد صدیقی کوئٹہ،پشین، قلعہ سیف اللہ اور ژوب کے اضلاع میں سی پیک روٹ سے متاثرہ افراد کو نقشہ جات اور ریٹس فراہم کرنے، جمعیت علماء اسلام کے میر زابد علی ریکی واشک سمیت صوبے کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز اور تحصیل کی سطح پر پی ڈی ایم اے کے ذیلی دفاتر کے قیام سے متعلق اپنی علیحدہ علیحدہ قرار دادیں پیش کریں گے جبکہ اجلاس میں محکمہ بلدیات اور محکمہ امور پرورش حیوانات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات بھی دئیے جائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں